حادثہ :امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان انگلی سے محروم ہو گئیں

2016 ,اکتوبر 3



نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کو خوفناک حادثہ پیش آگیا ہے جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 30سالہ ہالی وڈاداکارہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ترکی کے سمندر میں کشتی رانی کر رہی تھیں کہ اچانک انکی کشتی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجہ میں لنڈسے لوہان کی انگوٹھی والی انگلی کشتی کی رسی میں پھنس گئی اور کٹ کر گر گئی جس کے بعد ان کی سرجری کر دی گئی ہے ۔حادثہ اس قدرخطرناک تھا کہ کشتی کے لنگر میں پھنسنےکے بعد اداکارہ سمندر میں گرنے لگیں جس سے بچنے کی جدوجہد میں وہ اپنے بائیں ہاتھ کی انگلی کے آدھے حصے سے محروم ہو گئیں تاہم کشتی پر موجود انکے دوستوں نے کٹی ہوئی انگلی کو ڈھونڈ کر انہیں ایمرجنسی روم میں لے گئے جہاں کامیاب پلاسٹک سرجری کے بعد انگلی کو دوبارہ جوڑ دیا گیا ہے ۔حادثے کے بعد اداکارہ لنڈسے لوہان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی اور کہا ہے کہ حادثہ خوفناک تھا مگر اب میں ٹھیک ہوں ۔ میں نے رسے سے اپنی انگلی چھڑانے کی کوشش کی اس کھینچا تانی میں میری انگلی کٹ گئی جس کی دوبارہ سرجری کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں