ہالی ووڈ اداکارہ ترکی پہنچ گئیں، شامی مہاجرین اور بچوں سے ملاات

2016 ,اکتوبر 1



استنبول : معروف امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے ترکی میں شامی مہاجرین کے ساتھ وقت گزارا جبکہ انہوں نے استنبول ہسپتال میں زیر علاج شامی مہاجر اور اس کے بچوں سے بھی ملاقات کی۔ یہ خاندان حلب شہر سے اپنی جانیں بچا کر ترکی پہنچنے میں کامیاب ہوا تھا۔ لنڈسے لوہان نے شامی مہاجر کی عیادت کی اور اس کے بچوں کیساتھ کافی وقت گزارا۔امریکی اداکارہ اس دوران بچوں کیساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ خوب باتیں کیں۔ انہوں نے شامی بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر ترکی کے نائب وزیر کھیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ان کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ ہالی ووڈ کے ستارے اس اہم مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں