دادے نے اپنی دس سالہ پوتی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔۔ پھر کیا کیا جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

2017 ,مارچ 20



کولام (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جنسی درندگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر جنسی درندگی اور سفاکیت کے درجنوں واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ایساہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب دس سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش کے دوران لڑکی کے دادا نے اس کے ساتھ جنسی درندگی کا اعتراف کیا۔مذکورہ لڑکی کی دادی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کی دس سالہ پوتی نے بارہا دادا کی جانب سے جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی شکایات کیں تھیں ۔لڑکی کی بڑی بہن نے بھی دادا کی جانب سے متعدد بار جنسی درندگی کا نشانہ بنائے جانے کی شکایات کی ہیں۔
لڑکی کی لاش کچھ دن قبل اس کے کمرے کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی پولیس کے مطابق لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے جسم پر زخم کے22نشانات تھے۔
لڑکی کی والدین کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اس کی ماں نے اپنے خاوند پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو جنسی سفاکیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ جبکہ بچی کے ساتھ زیادتی اس کے باپ نے نہیں دادا نے کی تھی۔

متعلقہ خبریں