نو عمر لڑکی کے ساتھ پیش آیا ایسا واقع کہ جان کر آپ کی روح تک کانپ اٹھے گی

2017 ,مارچ 22



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں 5 اوباش نوجوانوں نے ایک نوعمر لڑکی کو نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایابلکہ بربریت کے اس واقعے کو فیس بک لائیو سٹریم پر نشر بھی کرتے رہے۔ درجنوں افراد لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اس لائیو ویڈیو کو دیکھتے رہے لیکن کسی نے بھی پولیس کو اطلاع کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر شکاگو میں پیش آیا ہے۔ جہاں اس 15سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق 40افراد نے اس ویڈیو کو دیکھا لیکن کسی نے پولیس کو اطلاع نہیں دی، بالآخرلڑکی کے ایک رشتہ دار شخص نے یہ ویڈیو دیکھ کر پولیس کو فون کیا۔ لڑکی گزشتہ ایک روز سے لاپتہ تھی اور والدین نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی لیکن اگلے ہی روز اس سے زیادتی کی ویڈیو اس کے گھر والوں نے دیکھ لی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی اس وقت ہسپتال میں داخل ہے اور پولیس نے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔“ لڑکی کی حالت کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہین ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں