بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ۔۔۔ پاک بھارت جنگ کے بادل گہرے ہوگیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 14, 2016 | 09:32 صبح

(مانیٹرنگ)راولپنڈی

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی اور جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی بھی ما

رے گئے۔

نوجوان حریت پسند کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے اور اس صورتحال سے دنیا بھر کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے  کہا کہ بھارتی فوج بزدلانہ حرکتیں کر رہی ہے تاہم پاک فوج بھارت کو منہ توڑجواب دے رہی ہے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اورجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج لائن آف کنٹرول پر ملک کے دفاع کےلیے کھڑی ہیں اور بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔