اسلام آباد:سر سید یونیورسٹی کو تالے لگ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 18:52 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): کیپیٹل ڈیولپمینٹ اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے سرسید یونیورسٹی کو قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر سر بہ مہر کردیا ہے۔میڈیا کے مطابق کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مقامی پولیس کی مدد سے اسلام آباد میں واقع سر سید یونیورسٹی کو تالا لگا کر سِیل کردیا ہے۔سی ڈی اے اتھارٹی کا موقف ہے کہ یونیورسٹی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، مذکورہ پلاٹ کو سرسید میموریل سوسائیٹی نے لائبریری کے قیام لیےحاصل کیا تھا جب کہ اس زمین پر پو ری جامعہ بناد ی گئی جس پر انتظامیہ کو نوٹس بھی دیا گیا تھا۔سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کی کوششیں کی گئیں تاہم کوئی نمائندہ ردعمل دینے کے لیے دستیاب نہیں ہوسکا ہے۔سی ڈی اے کے اس قدام کے بعد طلباء شش و پنج کا شکار ہیں جب کہ والدین نے بھی میڈیا کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے اقدام کرنا چاہیے جس سے طلباء کا قیمتی سال ضائع نہ ہو۔