امریکہ کے چڑیا گھر میں شیر نے تاک لگا کر بچے پر حملہ کر دیا

2017 ,جولائی 29



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): یوں تو جنگل کے بادشاہ کا لقب رکھنے والے خونخوار شیروں کے پاس جانا بھی موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے لیکن شیر تو شیر ہے جنگل میں ہو یا پھر چڑیا گھر میں۔اگر احتیاط نہ کی جائے تو یقیناجان لیوا ہو سکتا ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ امریکی ریاست یوٹا کے چڑیا گھر میں دیکھنے کو ملا جب سیر کیلئے آنیوالے نو مہینے کے بچے کے والدین بچے کو شیر کے انکلو ژر کے قریب لے گئے ۔

شیشے کی مضبوط دیوار کے اس جانب ننھا بچہ دنیا سے بے نیاز کھیلتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ دوسری جانب اپنی فطرت سے مجبور خونخوار شیر بچہ پر جھپٹنےکےلئے تیار ہے ۔بچے کو چندسینٹی میٹر کے فاصلے پر پا کر شیر اونچی چھلانگ لگا کر اس پر حملہ کر دیتا ہے تاہم وہ تو قسمت اچھی تھی کہ درمیان میں شیشے کی مضبوط دیوار آگئی ورنہ شیر اس بچے کو پلک جھپکتے ہی منہ کا نوالہ بنا لیتا ۔

متعلقہ خبریں