بس دس منٹ کی ورزش اور دردناک موت سے چھٹکارہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 19:13 شام

لندن (شفق ڈیسک) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دن بھر میں 10 منٹ کی ورزش جان لیوا دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کر دیتی ہے۔ برطانیہ کے برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن میں ہونیوالی تحقیق کے مطابق طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ تحقیق کیمطابق روزانہ 10 منٹ کی وزرش دل کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے اور اس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ ایک تہائی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر متحرک یا سست افراد میں فالج کا خطرہ کسی حد تک پسینہ بہنے والی سرگرمیوں م

یں شامل رہنے والے افراد کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہوتا ہے تاہم جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ فالج کا خطرہ کم کرنے ساتھ ساتھ بلڈپریشر، وزن اور ذیابیطس کا امکان بھی کم ہوجاتا ہے۔