ایک کام کردو تو تمہاری شادی کے مسائل حل ہو جائینگے، برطانیہ میں پاکستانی پیر نے خاتون کیساتھ ایسا کام کردیا کہ جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 25, 2016 | 20:51 شام
لندن (شفق ڈیسک) روحانی علاج کے نام پر شیطانی کھیل کھیلنے والوں کا کاروبار ہمارے ہاں خوب چمکتا ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ ترکی یافتہ ممالک میں بھی لوگ ان شیطانوں کے جھانسے میں آکر پیسہ اور عزت لٹوا بیٹھتے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جعلی پیر کے ہاتھوں پامالی ایک ایسی ہی عبرتناک مثال ہے۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ کیمطابق 28 سالہ خاتون کو ایک عرصے سے گھریلو ناچاقی کے مسائل کا سامنا تھا اور خاوند کیساتھ معاملات بہتر نہیں ہو پا رہے تھے۔ اس خاتون کی بدقسمتی تھی کہ اس کی ایک سہیلی نے سید شاہ نامی عامل کے بارے میں بتایا جو ازدواجی مشکلات حل کرنیکا دعویٰ کرتا تھا۔ گھریلو حالات سے تنگ خاتون اس شخص کے پاس چلی گئی اور اسے اپنے حالات و واقعات کا سارا ماجرا کھول کر بتا دیا۔ شیطان کا چیلہ جعلی عامل تو اسی انتظار میں بیٹھا تھا۔ اس نے گھریلو مسائل سے پریشان خاتون کی غیر مستحکم نفسیاتی کیفیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اپنے جال میں پھنسانا شروع کردیا۔ شیطان صفت شخص نے اسے متعدد مراحل پر مشتمل علاج پر تیار کر لیا۔ جس کیلئے پہلے چھ ہزار پاؤنڈ (تقریباً 9لاکھ پاکستانی روپے) لئے اور عملیات کا آغاز کردیا۔ کچھ دن بعد اس نے خاتون کو بتایا کہ عملیات کی کامیابی کیلئے جسمانی تعلق استوار کرنا ضروری ہوگا، اس کے بغیر کام نہیں ہوسکتا۔ اس نے اپنی مکاری اور شیطانی چالوں سے خاتون کو راضی کرلیا اور اسے تنہائی میں بلا کر اس کی عزت سے کھیلتا رہا۔ اس بھیانک واقعے کو چند روز ہی گزرے تھے کہ اس نے خاتون سے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا کہ گزشتہ بار کچھ کمی رہ جانے سے عمل کارگر ثابت نہیں ہوا تھا لہٰذا اسے دوبارہ کرنا پڑے گا۔ خاتون کی ہچکچاہٹ اور انکار کے باوجود اس نے اصرار جاری رکھا، جس کے نتیجے میں بالآخر وہ اپنی عزت لٹوانے کے لئے ایک بار پھر اس کے پاس جاپہنچی۔ بھاری رقم اور دو بار عزت لٹوانے کے بعد اسے ہوش آیا کہ یہ سب ٹھیک نہیں ہورہا تھا، جس پر اس نے پولیس سے رابطہ کرلیا۔ ملزم کو گرفتار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ کئی سالوں سے روحانی علاج کی آڑ میں شیطانی کھیل کھیل رہا تھا اور اب تک کئی خواتین کی عصمت دری کرچکا تھا۔ ملزم الزامات تسلیم کرنے سے انکاری ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اسے سخت سزا دی جائے گی۔