ایسا پھل جو مرد کوکمزوری نہ ہونے دے، حیران کن فوائد

2016 ,دسمبر 7



 

لندن (شفق ڈیسک) جنسی قوت میں کمی اور مخصوص کمزوری کے مسائل سے دوچار مردوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ اب انہیں اس کیلئے مہنگے ترین علاج کروانیکی ضرورت نہیں بلکہ سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جو انکے تمام مسائل حل کر کے انکی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا دیگا۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ انجلیا کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا کہ منقا (Blackcurrant) باقی تمام پھلوں کی نسبت مرد کی جنسی صحت کیلئے سب سے زیادہ مفید ہے اور اسکے تمام جنسی مسائل کے حل کیلئے ضروری اجزاء کا حامل ہے۔ اس میں جنسی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور ایستادگی میں اضافہ کرنیکی صلاحیت بلیک بیری سے بھی زیادہ ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے 25ہزار مردوں کی غذائی عادات کا 10سال تک معائنہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جو مرد بہتر ورزش کرتے ہیں اور اپنی خوراک میں پھلوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں جنسی صحت کے مسائل دوسروں کی نسبت کم پائے جاتے ہیں۔ اس دوران سائنسدانوں نے مختلف پھلوں کے جنسی صحت پر اثرات کا بھی مطالعہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ اس حوالے سے سب سے زیادہ مفید منقا ہے۔ جو مرد باقاعدگی سے کسی بھی شکل میں منقا استعمال کرتے ہیں ان میں جنسی کمزوری کے امکانات دوسروں کی نسبت 10 فیصد کم ہوتے ہیں۔ یورالوجسٹ وجے سانگر کا کہنا تھا کہ منقا میں باقی تمام پھلوں سے زیادہ اینتھوسایانین (Anthocyanin) پایا جاتا ہے جو مرد کی جنسی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ اگر کوئی مرد جنسی کمزوری کے مسئلے سے بچنا چاہتا ہے تو اس مرض کو ابتداء میں ہی کنٹرول کرنا ہو گا۔

متعلقہ خبریں