لندن (شفق ڈیسک) ہم میں سے اکثر افراد گفتگو کے دوران کسی دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے اور بہت سوں کو تو اس سلسلے میں سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ایک نئی سائنسی تحقیق کیمطابق انسانی دماغ گفتگو کے دوران بیک وقت درست الفا ظ کے بارے میں سوچنے اور سامنے والے فرد کے چہرے پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں سامنے والے شخص کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا یا اس کے چہرے پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ترین امر ہوتا ہے۔