سانپ کے زہر سے صحت مند رہنے والا انسان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 20:51 شام
لندن (شفق ڈیسک) لوگ فٹ رہنے کیلئے جم جاتے ہیں۔ ورزش کرتے ہیں لیکن ایک ایسا شخص بھی ہے جو خود کو فٹ رکھنے کیلئے سانپ کا زہراستعمال کرتا ہے۔ لندن کے شہری اسٹیو لڈون کو موسیقی پسند ہے لیکن وہ سانپوں سے بھی کھیلتے ہیں،اپنی عمرسے کم نظر آنے کیلئے اسٹیو تیس سال سے سانپوں کے زہر کا انجکشن استعمال کررہے ہیں جیسے سانپوں کا زہر ان کیلئے زہر نہیں انرجی ڈرنک ہو۔ ان کے پاس 17سانپ ہیں جن میں سے 15انتہائی زہریلے ہیں،پچاس سال کے اسٹیو خطرناک ترین سانپ کوبرا اور ریٹل اسنیک کے زہریلے انجکشن بھی لگا چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسٹیو کا یہ عمل اس کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ دوسری جانب اسٹیوکا دعویٰ ہے کہ وہ تیرہ برس سے سردی یا فلومیں مبتلا نہیں ہوئے،وہ خود کو 23سال کا نوجوان محسوس کرتے ہیں۔