وائی فائی کی شعاعیں حاملہ خواتین کیلئے خطرناک

2016 ,نومبر 21



 

لندن (شفق ڈیسک) وائی فائی کی شعاعیں حاملہ خواتین کیلئے خطرناک انٹرنیٹ کے بڑھتے رحجان اور وائی فائی کے جنونی استعمال سے جہاں ایک طرف اسکے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے وہی وائی فائی سروسز فراہم کرنیوالے ماہرین نے اسکے انسانی زندگی پر پڑنیوالے مضر اثرات پر بھی سخت انتباہ کیا ہے۔ حفظان صحت کے شعبے میں کام کرنیوالے ماہرین نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ وائی فائی کی شعاعیں انسانی اور نباتاتی نشو نما پر اثرانداز ہونے کیساتھ ساتھ کبھی کبھی انسان کیلئے جان لیوا بھی ہوسکتی ہیں۔ ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ وائرلیس انٹرنیٹ سے براہ راست اٹھنے والی لہریں انسانی دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ جسکے نتیجے میں انسانی دماغ عدم توجہی کا شکار ہونے کیساتھ سر میں درد اور کانوں میں بھی تکلیف کا موجب ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا کہ وائرلیس انٹرنیٹ حاملہ خواتین کیلئے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین وائر لیس انٹرنیٹ کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ مضر صحت شعاعیں استقاط حمل کا موجب بن سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں