عورتوں سے رابطہ کا شبہ لیکن موبائل میں کچھ اور
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 06, 2016 | 19:06 شام

لندن (شفق ڈیسک) برطانوی شہر برمنگھم میں ایک نوبیاہتا خاتون کو اپنے شوہر کے کردار پر شک ہوا جس پر اس نے اسکے فون کی تلاشی لی تو ایک ایسی چیز دیکھ لی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا اور وہ خواہش کرنے لگی کہ اس سے تو اچھا تھا کہ وہ بے وفا ہی نکل آتا۔ 47 سالہ خاتون جینی گیسکین کی 10 ہفتے قبل 48 سالہ ڈیوڈ ہوگنز کیساتھ شادی ہوئی تھی۔ ابتداء سے ہی اسے شک تھا کہ اسکے شوہر نے دیگر خواتین کیساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ایک روز جینی نے تسلی کرنے کیلئے اپنے شوہر کے موبائل فون کے پیغامات پڑھنے کا فی
صلہ کیا اور فون اٹھا لیا۔ لیکن یہ دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کے موبائل فون میں بچوں کی فحش ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں۔ رپورٹ کیمطابق اپنے شوہر کے بچوں میں جنسی رغبت رکھنے کا انکشاف جینی پر بجلی بن کر گرا اور اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی جس نے آ کر ڈیوڈ کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت میں اس پر بچوں کی فحش ویڈیوز اور تصاویر بنانے کے الزامات درست ثابت ہونے پر اسے 8 ماہ معطل قید اور جنسی جرائم کے مجرموں کے رجسٹر پر 10 سال تک دستخط کرنیکی سزا سنا دی گئی۔ جینی کا کہنا تھا کہ شادی کے چند ہفتے بعد ہی اس کی مجھ میں دلچسپی ختم ہو گئی اور وہ ہر وقت فون میں مگن رہنے لگا جس پر مجھے شبہ ہوا۔ میں نے تو دیگر خواتین کے پیغامات کی توقع میں اس کا فون چیک کیا تھا لیکن اس میں سے تو اس سے بڑھ کر گھٹیا چیزیں نکل آئیں۔ میں اپنی تمام بچت کی رقم شادی پر خرچ کر چکی ہوں، اب میرے پاس اس سے طلاق لینے کیلئے رقم نہیں ہے اور میں اس کی بیوی بن کر رہنے پر مجبور ہوں۔