16 سالہ لڑکی گھر سے بھاگ گئی، لیکن کس کے ساتھ؟ حقیقت سامنے آئی تو ماں کے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ ۔۔۔

2018 ,نومبر 25



لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) برطانیہ میں ایک 16سالہ لڑکی نے 2007ءمیں اپنے سوتیلے 57سالہ باپ کے ساتھ شادی کر لی تھی۔ گزشتہ دنوں اس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس نے باپ سے شادی اس وقت کی جب اس کی میری والدہ کے ساتھ طلاق ہو گئی۔ لڑکی کے اس دعوے کے بعد اس کی ماں بھی منظرعام پر آ گئی ہے اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر شیطان بھی شرما جائے۔ میل آن لائن کے مطابق 54سالہ این واٹکنز نامی اس خاتون نے بتایا ہے کہ ”میری بیٹی سارا نے گھر سے بھاگ گئی۔ میرا شوہر بھی کئی دن سے غائب تھا۔ جب میں نے تحقیق کی تو یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ ان دونوں نے بھاگ کر شادی کر لی ہے۔ اب سارا اس معاملے پر جو کچھ بتا رہی ہے وہ سب جھوٹ ہے۔ ہماری طلاق کی ذمہ دار سارا تھی۔ اگر وہ ڈیوڈ کے ساتھ تعلقات استوار نہ کرتی تو ہماری طلاق نہ ہوتی۔“

این واٹکنز نے مزید بتایا کہ ”جب ان کے شادی کر لی تو میں نے انہیں تلاش کرنا شروع کیا۔ ایک روز ایلڈی سپرمارکیٹ کی کارپارکنگ میں میرا ان دونوں کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا۔ جب میں نے اپنی بیٹی سے اس شرمناک اقدام کے متعلق پوچھا تو وہ شدید غصے میں آ گئی اور مجھے دھمکی دی کہ یہاں سے چلی جاﺅ ورنہ میں تمہیں گاڑی کے نیچے کچل دوں گی۔“ رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہارگریوز کی این واٹکنز کے ساتھ شادی ہوئی، اس وقت سارا 14سال کی تھی۔ اگلے دو سال میں اس کا ڈیوڈ کے ساتھ معاشقہ شروع ہو گیا اور بالآخر انہوں نے بھاگ کر شادی کر لی۔ اب ان کے ہاں ایک بیٹا بھی ہے۔گزشتہ دنوں چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے سارا نے کہا تھا کہ ”میں اور ڈیوڈ صرف دوست تھے، تاہم جب ڈیوڈ کی میری ماں سے طلاق ہوئی تو ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور ہم نے شادی کر لی۔“

متعلقہ خبریں