3 ہزار سال پرانی سونے کی پٹی حاملہ خواتین اس سے کیا کرتی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 19:36 شام

لندن (شفق ڈیسک) برطانیہ میں کھدائی کے دوران تین ہزار سال پرانی ایک سونے کی پٹی (بیلٹ) ملی ہے جسکے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسے حاملہ خواتین پہنا کرتی تھیں۔ کانسی کے زمانے (برونزایج) سے تعلق رکھنے والے اس شہر (کیمریج شائر) میں خواتین اس سونے کی بیلٹ کا استعمال کرتی تھیں۔ خیال کیا جارہا ہے کہ تصویر میں دکھائی گئی بیلٹ 1300 سے 1100 قبل مسیح کی ہیں اور 2015ء میں اسکی تلاش عمل میں آئی۔ برٹش میوزیم کا کہنا ہے کہ ملنے والی یہ اشیاء گردن یا جسم کے دیگر حصوں پر باندھی جاتی تھیں لیکن یہ سونے کی بیلٹ ح

املہ خواتین استعمال کرتی تھیں۔ یہ اشیاء جنکی تعداد 82 ہزار سے زائد بتائی جارہی ہیں کو 2015ء میں مختلف لوگوں نے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے ڈھونڈ نکالا تھا۔ میوزیم کے کیوریٹر نیل ویلکن کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ خواتین مذہبی رسومات کی ادائیگی یا کوئی مذہبی تہوار کے دوران انہیں پہنتی تھیں تاکہ انہیں کثیر اولاد ملے اور وہ بھانج پن سے محفوظ رہیں۔ اسکے علاوہ دیگر ملنے والی چیزوں کو مختلف ادوار میں استعمال کیا جاتا تھا۔ان اشیاء میں قرون وسطیٰ کے وہ سکے بھی شامل ہیں جنہیں لوگوں نے دبا دیا تھا۔