اخروٹ اور شہد کے فوائد

2016 ,دسمبر 26



لندن (شفق ڈیسک) آپ نے شہد کے فوائد کے بارے میں تو بہت کچھ سن رکھا ہو گا اور اسی طرح آپکو اخروٹ کی افادیت کا بھی علم ہو گا لیکن اگر ان دونوں اشیاء کو ملا کر کھایا جائے تو اسکے ان گنت فوائد ہیں اور یہ کئی بیماریوں کیخلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں۔ ان دونوں اشیاء کو ملا کر کھانے سے وٹامن، منرلز، پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں۔ آدھ کلو شہد لے کر اس میں آدھ کلو پسے ہوئے اخروٹ مکس کریں اور ساتھ ہی اس میں لیموں کا رس بھی ملا لیں۔ اس مکسچر کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں تین بار ایک چمچ کھائیں۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہو تو سردیوں میں 100 گرام شہد اور اخروٹ کھائیں۔ اگر آپکے سر میں درد ہو تو ادویات کھانے کی بجائے اس مکسچر کے ایک سے دو چمچ دن میں کھائیں، اسکی وجہ سے آپکی یاداشت بھی مضبوط ہو گی۔ اگر آپکو معدے میں السر کی تکلیف ہو تو 20 گرام پسے ہوئے اخروٹ لے کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس مکسچر کو چھان لیں اور اس میں دو چمچ شہد کے ڈالیں۔ کھانے سے آدھ گھنٹہ قبل اس مکسچر کے دن میں دو سے تین چمچ کھائیں۔

متعلقہ خبریں