چیخ و پکار کا بھی ظالم پر اثر نہ ہوا جنسی زیادتی کا انتہائی بھیانک واقعہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 16:19 شام

لندن (شفق ڈیسک) برطانیہ میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے اب انتہائی بھیانک رخ اختیار کر لیا ہے اور گھروں میں گھس کر خواتین کی عزت پر حملے کئے جانے کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ دی میٹرو کیمطابق مانچسٹر شہر کے علاقے سٹارک پورٹ میں ایک خاتون کو اس وقت جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر پر کمسن بچوں کے ساتھ تنہا تھیں۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ رات ساڑھے 10 بجے ان کے بیرونی دروازے پر دستک ہوئی تو وہ بچوں کو بیڈ روم میں تنہا چھوڑ کر دروازہ کھولنے گئیں۔ جونہی انہوں نے دروازہ ک
ھولا تو ایک دراز قد ایشیائی باشندہ زبردستی اندر داخل ہوا اور انہیں دبوچ لیا۔ اس بدمعاش نے خاتون کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانا شروع کر دیا، اور اس دوران خاتون کی چیخ و پکار پر بھی اسے رحم نہ آیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کیلئے یہ بات مزید دردناک تھی کہ اس کی چیخوں کی آواز اسکے کمسن بچوں تک بھی پہنچ رہی تھی، جو خوف سے سہم چکے تھے۔ سٹارک پورٹ پولیس کیمطابق ملزم کا قد تقریباً 6 فٹ ہے اور وہ حلیے سے ایشیائی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی کو بھی ملزم کے بارے میں کچھ معلوم ہو تو وہ فوراً اطلاع دے۔