پاکستان کی ایک اورنامورڈانسرنےشوبزسےکنارہ کشی اختیارکرلی، اب کیا کریں گی؟ اعلان نےسب کوحیران کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 25, 2016 | 12:25 شام
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) ذرائع کے مطابق معروف ڈانسرنرگس کے بعدایک اورنامورڈانسر لکی علی نے بھی شوبزسے مکمل الگ ہونے کااعلان کردیاجبکہ دینی تعلیم حاصل کر ناشروع کردی۔تفصیلات کے مطابق بتول علی المعروف ڈانسر لکی علی نے شوبز میں15سال سے زائد عرصہ گزارنے کے بعد اب شوبز سے علیحدگی اختیار کر لی اور شوبز کا حصہ رہنے پر اللہ تعالی سے معافی بھی مانگ لی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈانسر لکی علی نے شوبز سے الگ ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میں اب شوبز نہ
یں بلکہ دینی تعلیم پر ہی توجہ دوں گی۔ذرائع کےمطابق پاکستانی شکیراکے نام سے شہرت حاصل کرنےوالی معروف اسٹیج اداکارہ نےاسٹیج ڈراموں میں کام کرنےکی آفرزٹھکرادی ہیں۔اورانھوں نےاعلان کیاہے کہ وہ شوبزسے مکمل الگ ہوگئی ہیں اوراب باقاعدہ دینی تعلیم حاصل کر نابھی شروع کردی ہے