لیبیا کے طیارے کو اغوا کرنے والے ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 23, 2016 | 17:17 شام

طرابلس(مانیٹرنگ) لیبیا کی سرکاری ایئرلائن کے مسافر طیارے کو ہائی جیک کرنے والے ملزمان نے تمام مسافروں کو رہا کرتے ہوئے خود بھی ہتھیار ڈال دیئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کی سرکاری ایئرلائن افریقیا کا مسافر طیارہ سبہا سے دارالحکومت طرابلس جا رہا تھا کہ اسے 2 ملزمان نے ہائی جیک کرتے ہوئے اسے مالٹا میں لینڈ کرادیا، طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 118 مسافر سوار تھے جب کہ ہائی جیکرز نے دھمکی دی کہ اگر
کسی نے بھی ہوشیاری کی کوشش کی تو اسے قتل کردیا جائے گا۔ ہائی جیکرز میں ایک کریو ممبر بھی شامل تھا جب کہ ملزمان نے مطالبہ کیا کہ لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی تنظیم الفتح الجدید کو بحال کیا جائے۔