بیٹے نے جب ماں کو شرمناک کام کرتے دیکھا تو ماں نے کیا کیا۔جان کر آپ کی بھی روح تک کانپ جائے گی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 05, 2017 | 21:35 شام
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) ماں تو اولاد کی محبت میں اپنی ہر خواہش قربان کردیتی ہے لیکن اٹلی میں ایک درندہ صفت ماں خواہشات کی ایسی غلام ہو گئی کہ اپنی ہوس کی خاطر اپنے معصوم بیٹے کا ہی خون کر ڈالا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سسلی کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ ویرانیکا پانا ریلو نے اپنے 8سالہ بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے قتل کیا اور پھر یہ ڈراما رچاتی رہی کہ اس کا ننھا بچہ اغوا ہوگیا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسے سکول چھوڑ کر آئی تھی لیکن جب لینے گئی تو وہ سکول میں موجود نہیں تھا۔ جب اس معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ بدبخت خاتون نے اپنے سسر کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے اور ننھے بچے نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا۔حیوان صفت خاتون نے اپنی بے حیائی کی پردہ پوشی کے لئے اپنے لخت جگر کی جان لینے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ اسے ساتھ لے کر ایک ویران مقام پر گئی اور ایک تار کی مدد سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ بچے کی لاش دریافت ہوئی تو ملزمہ نے اس کے قتل کا الزام اپنے سسر اینڈریا سٹائیول پر ڈالنے کی کوشش کی، تاہم اس نے قتل کے الزام کو ماننے سے انکار کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کی گئیں، جس کے نتیجے میں ویرانیکا کے خلاف ٹھوس ثبوت بھی دستیاب ہوگئے۔ عدالت کی جانب سے درندہ صفت خاتون کو بچے کے قتل کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے، جبکہ اس کے سسر کے خلاف تحقیقات کا عمل تاحال جاری ہے۔اور اس کے خلاف ثبوت ملنے پر اس کے خلاف بھی فیصلہ سنایا جائے گا۔