مائرہ خان کو نئی فلم ریلیز کی خوشخبری مل گئی

2017 ,نومبر 15



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ’ورنہ ‘ کو سنسر بورڈ نے ریلیز کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آج فل سنسر بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فلم کا دوبارہ جائزہ لیا گیا جس کے بعد فلم میں چند منٹ کی فلم کو سنسر کر کے ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ فلم ورنہ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اس پر وزیر اطلاعات مریم اورنگیز نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ پر پابندی لگانے کے حوالے سے تاثر بالکل غلط ہے، ایک نجی چینل نے الزام لگایا کہ اس فلم میں پنجاب کے سابق گورنر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ، سیاست دانوں کی وجہ سے آج تک کوئی فلم بین ہوئی ہے اور نہ ہی کسی فلم کو سنسر کیا گیا، ورنہ کو تمام امور کی تکمیل کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت دے دی جائے گا۔ماہرہ خان کی فلم 17نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں