ماہرہ خان کا بلال لاشاری کی فلم میں کام سے انکار

2017 ,مارچ 30



لاہور(مانیٹرنگ)پاکستانی ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم کی ریلیز کا انتظار مداحوں کو اس وقت سے ہے جب سے اس فلم کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب بُری خبر یہ ہے کہ پاکستان کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔اس فلم کو اس سے قبل بلال لاشاری کی فلم 'مولا جٹ' کا سیکوئل کہا گیا تھا، تاہم بعدازاں ہدایت کار نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ اس فلم کا 'مولا جٹ' سے کوئی تعلق نہیں، اور اس کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق بلال لاشاری نے فلم میں ماہرہ خان کو موکھو جٹی نامی کردار ادا کرنے کی آفر دی تھی جسے ماہرہ خان نے قبول بھی کیا، تاہم اپنے مصروف شیڈول کے باعث ماہرہ نے اس میں کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ماہرہ خان اس وقت شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' اور فرجاد نبی کی فلم 'سات دن محبت ان' میں مصروف ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس سال مزید فلموں کی شوٹنگ نہیں کرسکتی۔ماہرہ خان نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث کئی ٹی وی ڈراموں میں کام سے بھی انکار کیا۔فلم کی شوٹنگ لاہور میں جاری ہے، اس فلم میں فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک اہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔فلم کی ریلیز کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں