مائرہ بھی پاکستان کے لئے بول پڑی

2016 ,اکتوبر 9



کراچی( شفق مانیٹرنگ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسی دنیا کا خواب دیکھتی ہوں جہاں امن ہو اور ہمارے بچے جنگ سے مکمل محفوظ رہ سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا۔ ادکارہ نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کام کو پسند کیا اور میری حمایت کرتے رہے“۔یاد رہے ماہرہ خان بالی ووڈ فلم رئیس میں کنگ خان کے ساتھ اداکاری کررہی تھیں۔اڑی حملے کے بعدپاکستان اور بھارت کے تعلقات بگڑے تو اس کابڑا نشانہ پاکستانی اور ہندوستانی اداکار بنے۔ہم اڑی سیکٹر اور لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ہندو انتہاءپسندوں کی دھمکیوں کے بعد اداکارہ ماہرہ خان وطن واپس آگئیں۔

متعلقہ خبریں