ماہرہ خان اداکاری کے بعد کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 04, 2017 | 18:59 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): نامور ٹی وی فلم اداکارہ ماہرہ خان ہدایتکار شعیب منصور کی فلم میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا بھی مظاہرہ کریں گی۔ ہدایتکار شعیب منصورکی فلم ’’ورنہ‘‘ میں ماہرہ خان کی آواز میں ایک گانا ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی اپنے گانے سے مطمئن اور خوش ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو  گانے کا بھی شوق تھا جسے وہ اداکاری کی مصروفیات کی وجہ سے پورا نہ کرسکیں۔لیکن اب کی آنے والی فلم میں انہوں نے اپنے اس شوق کو بھی پورا کر لیا ہے اور اب وہ اپنے اس شوق کو بھی برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔