مہوش حیات بچپن میں کیسی نظرآتی تھیں؟ تصاویر نے سوشل میدیا پر دھوم مچا دی

2017 ,اکتوبر 26



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات نے مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا سہارا لیا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات کی جانب سے تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے، جنہیں نہ صرف مداح پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک چھوٹی بچی کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ یہ میری بچپن کی سنہری یادیں ہیں کہ جب میرے دانت ٹوٹے ہوئے تھے اور دانتوں میں انگلیاں دباتی تھیں۔

مہوش حیات اگر مداحوں کو اشارہ نہیں دیتی تو کوئی بھی نہیں پہچان سکتا تھا کہ یہ اُن کی ہی تصویر ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں اہم کردار ادا کیا اس سے قبل بھی وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں