‘بھارت میں میرے ساتھ یہ سب ہوتا رہاہے’ ماہرہ خان نے آخر کار سچائی سب کو بتا ڈالی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 23, 2016 | 14:09 شام

 


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کام کے دوران انھوں نے بہت سی چیزیں سیکھیں، جن میں سے ایک ڈانس بھی ہے۔ایک خصوصی انٹرویو میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ‘رئیس’ کی شوٹنگ کے دوران یہ سیکھا کہ ‘ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا’۔انٹرویو کے دوران ماہرہ کا کہنا تھا، ‘حال ہی میں، میں نے 2 فلموں (بن روئے اور ہو من

جہاں) میں ڈانس کیا، لیکن فلم ‘ہو من جہاں’ میں ڈانس (ہندوستان) سے واپس آکر کیا، لہذا آپ کو پہلی فلم ‘بن روئے’ اور ‘ہو من جہاں’ کے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا’۔ ان کا مزید کہنا تھا، ‘ہو من جہاں کا گانا ‘شکر ونڈاں رے’ بہت زیادہ مقبول ہوا اور آپ کو میرے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا۔ میں نے ‘کھ±ل کر’ ڈانس کیا اور اس کا کریڈٹ ہندوستان میں میرے کوریوگرافرز، ڈائریکٹر اور شاہ رخ خان کو جاتا ہے، جو مجھے بتاتے رہتے تھے کہ بس ڈانس کرو، بھول جاوکہ کون دیکھ رہا ہے۔