میجرجنرل آصف غفور نے کشمیر کا دفاع کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ بھارت کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

2019 ,ستمبر 4



راولپنڈی (شفق رپورٹ)  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جتنا کشمیری برداشت کر رہے ہیں، بھارت کو اس سے دگنا برداشت کرنا پڑے گا، امریکا نے پاکستان کو بتائے بغیر ایبٹ آباد آپریشن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب لڑنے کا وقت آیا تو عزت کیلئے لڑیں گے، پیسے نہیں عزت اور وقار کیلئے لڑنا ہے ، خالی ہاتھوں سے بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے، جنگ توگزشتہ کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی افواج خودمختاری اورسلامتی کی محافظ ہوتی ہیں۔ آرمی چیف توسیع نہیں چاہتے تھے، 41 سالہ سروس کے بعد ہر کوئی آرام کرنا چاہتا ہے، پہلی بارچینی صدر نے کسی آرمی چیف کو ذاتی طور پر بلا کر ملاقات کی ہے ۔  ان کا کہناتھا کہ پاک فوج بہت پروفیشنل ہے،صدرٹرمپ بھی کہہ چکے، پاک فوج بہت مضبوط ادارہ ہے۔

متعلقہ خبریں