سینئر صحافی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کردی۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 19



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کو 7 سال ہوگئے لیکن مقتولین اور متاثرین کو تاحال انصاف نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے فوجداری مقدمات میں بہت تیزی دکھائی ہے اور لگ بھگ سارے نمٹ گئے ہیں۔
تفصیلات کیمطابق مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ کاش جس طرح چیف جسٹس صاحب نے فوجداری مقدمات میں بہت تیزی دکھائی اسی طرح سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کے مقدمے کو نمٹانے کا حکم بھی جاری کریں تاکہ اس کے مجرم بھی کیفر کردار کو پہنچیں۔

متعلقہ خبریں