ملالہ یوسفزئی بھی کشمیر کی صورتحال پر میدان میں آگئی۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 14



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) ملالہ یوسفزئی نے کشمیر کی صورتحال پر اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی رہنمائوں سے مطالبہ کردیا، ملالہ یوسفزئی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی رہنماءوں  سے کشمیر میں امن کے قیام کیلئے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں کہا کہ میرا بہت مشکل سے کشمیری لڑکیوں سے رابطہ ہوا انہوں نے  مجھے بتایا کہ ہم گھروں سے باہر نہیں نکل سکتی، باہر فوجیوں  کے بوتوں کی آوازیں سنتے ہیں بچے سکول   نہیں جاتے باہر بھارتی فوجیوں نے خوف وہراس پھیلایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری لڑکیوں نے بتایا کہ ہمیں کچھ معلوم  نہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں