ملالہ کو اقوام متحدہ نے امن کی سفیر مقرر کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 10, 2017 | 06:51 صبح
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): سوات کی ملالہ یوسفزئی نے بدترین حالات میں بھی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنی جان تک کی پرواہ نہیں کی۔ انہیں تعلیم کی راہ سے ہٹانے کے لئے تعلیم کے دشمن دہشت گردوں نے ان کی جان تک لینے کی کوشش کی۔ اس کی زندگی نے بہت سی لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حوصلہ دیا۔ آج اس دلیر لڑکی کو فروغ علم کے لئے اقوام متحدہ نے اپنا سفیر مقرر کیا ہے جو پاکستان کے لئے اعزاز کی بات کی ہے۔ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات تسلی بخش ہیں باقی صوبوں اور مرکز میں ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت پاکستان تعلیم کے میدان میں کچھ کر گزرنے کی سعی کرلے تو ہمارے معاشرے میں جہالت کے اندھیرے چھٹ سکتے ہیں۔ اس کے لئے عوام کو راغب کرنا ہو گا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں انہیں سکولوں میں داخل کرائیں۔