ملیریا سے بچائو کا عالمی دن آ ج منایا جائے گا

2017 ,اپریل 25



اسلا م آ با د (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچائو کا عالمی دن آج منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچائو اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ملیریا سے بچائو کے عالمی دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ملیریا سے بچائو کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلائو اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے آ گاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میںاس مرض سے بچائو کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز ،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچائو کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں