دبئی کے شاپنگ مال میں عرب خاتون سے غیر ملکی نوجوان نے ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ خاتون نے موقع پر ہی جوتی اتارلی

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک الجیریا سے دبئی کی سیر کو آنے والے ایک بدقماش نوجوان نے بے حیائی کی انتہاءکر دی۔ وہ ایک شاپنگ مال میں ایک اماراتی خاتون کے پاس گیا اور انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ دوستی اور جسمانی تعلق کی خواہش ظاہر کر دی۔ اس بے حیائی پر نا صرف خاتون نے موقع پر ہی جوتوں سے اس کی پٹائی کی بلکہ عدالت نے بھی اسے قید کی سزا سنا دی ہے ۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 43 سالہ خاتون وکیل نے بتایا کہ ”میں اپنی ایک سہیلی کے ساتھ شاپنگ مال میں موجود تھی کہ ایک سیاہ فام شخص نے ہمارا تعاقب شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد وہ ہمارے پاس آیا اور ہمیں رکنے کیلئے کہا۔ پھر وہ مجھ سے مخاطب ہوتے ہوئے بولا کہ وہ میرے ساتھ دوستی کر کے جسمانی تعلق استوار کرنا چاہتا ہے۔ یہ سن کر میں اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور جوتا اتار کر اس کے سر پر مارنا شروع کر دیا۔ میں نے اپنے موبائل فون سے اس کی ویڈیو بھی بنائی اور پولیس کو بھی یہ ویڈیو فراہم کی ۔“
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا جس کے نتیجے میں اسے چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے، جس کے بعد اسے متحدہ عرب امارات سے بے دخل کر دیا جائے گا۔