موٹرسائیکل سواروں نے 3 خواتین کو برہنہ حالت میں سرعام سڑکوں پر چلایا تو ہنگامہ برپا ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:34 شام

 

میکسیکو سٹی (شفق ڈیسک) میکسیکو میں گزشتہ دنوں تین خواتین کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کیا گیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کیمطابق یہ واقعہ میکسیکو کے جنوب مغربی شہر ہواٹابمپو میں پیش آیا جہاں تین خواتین پر مبینہ طور پر چوری اور لوگوں کو لوٹنے کا الزام لگا کر کچھ افراد نے برہنہ کر دیا اور انہیں سڑک پر گھماتے رہے۔ رپورٹ کیمطابق ان پر یہ ظلم کرنیوالے افراد موٹر سائیکلوں پر انکے پیچھے چل رہے تھے۔ منظرعام پر آنیوالی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان خوا

تین کے پیروں میں صرف جرابیں باقی تھیں۔یہ تصاویر راہگیروں نے اپنے موبائل فونز سے بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ رپورٹ کیمطابق تاحال ان میں سے کسی خاتون کیطرف سے ملزمان کیخلاف پولیس کو رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ سٹی میئر ہیلیوڈوروسوٹو کا کہنا تھا کہ تاحال اتنا معلوم ہو سکا کہ ان خواتین پر چوری اور لوگوں کو لوٹنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ان تینوں کو جو شرمندگی اٹھانا پڑی ممکنہ طور پر اسی کی وجہ سے انہوں نے پولیس کو رپورٹ نہیں کی اور اپنے گھروں میں پناہ لینے کو ترجیح دی۔ تاہم حکام کیلئے لازم ہے کہ وہ انکی شکایت درج کریں اور انہیں انصاف دلائیں۔ سٹی میئر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ جس کسی کے پاس ان خواتین یا اس واقعے کی اطلاعات ہوں وہ حکام تک پہنچائیں۔