کولکتہ: (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار اپنے مخالفین کو فوج کے ذریعے خوف زدہ کرنے کی کوشش کرنے لگی۔ مشرقی بنگال میں اچانک شروع کی گئی فوجی مشقوں سے ریاستی حکومت کو مارشل لا کا گمان ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑی اور مارشل لا کے خوف سے پوری رات دفتر میں گزار دی۔ ممتا بینرجی کے مطابق مشقوں سے پہلے ریاستی حکومت سے اجازت نہیں لی گئی اور نہ ہی اطلاع دی گئی۔ بھارتی فوج نے وضاحت کی ہے کہ ریاست میں فوج کی موجودگی معمول کی مشقوں کا حصہ تھی تاہم ممتا بینرجی کا کہنا ہے کہ یہ سب
مودی سرکار کا حربہ ہے جو اپنے مخالفین کو خوفزدہ رکھنا چاہتی ہے۔ ممتا بینرجی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کرنسی نوٹوں پر پابندی کے خلاف سرگرم ہیں۔