2017 ,جون 1
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن خریدو فروخت کی مشہور ویب سائٹ ہر روز لاکھوں افراد مختلف قسم کی اشیاءفروخت کرتے ہیں، لیکن ایک برطانوی لڑکی اپنی منگنی کی قیمتی انگوٹھی اس ویب سائٹ پر بیچنے چلی آئی اور ساتھ ہی ایک ایسی غمگین کہانی بھی سنا دی کہ ہر کسی کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ لڑکی نے اپنی منگنی کی انگوٹھی 4700 پاﺅنڈ(تقریباً 7 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کیلئے پیش کی اور ساتھ لکھا کہ ”میں نے بڑے ارمانوں سے منگنی کی تھی اور شادی کے کوخواب دیکھ رہی تھی، لیکن اب میں تنہا ہوں ۔ یہ انگوٹھی بہت خوبصورت ہے لیکن یہ مجھے بار بار یہ احساس دلاتی ہے کہ میں ایک مرد کیوں نہیں ہوں ۔ میرے پاس اس کی رسید اور ڈبہ ابھی بھی موجود ہے ، گویا میرے ذہن کسی گوشے میں یہ بات موجود تھی کہ ایک دن میں پاجامہ پہن کر تنہا بیٹھی ہوں گی اور یہ کہانی لکھ رہی ہوں گی۔قصہ کچھ یوں ہے کہ میری منگنی ہو چکی تھی اور میں شادی کی تیار کر رہی تھی کہ اچانک میرے منگیتر نے بریڈ نامی اپنے دوست کے ساتھ راتیں باہر گزارنا شروع کر دیں۔ میں سمجھی کہ اس میں کوئی ہرج نہیں کیونکہ بریڈ بہت اچھا آدمی ہے۔ وہ ہینڈسم ہے اور اس کی فیشن کی چوائس بھی بہت اچھی ہے۔ پھر یوں ہوا کہ میرے منگیتر نے رات کے اوقات میں گھر آنا ہی چھوڑ دیا۔
ایک دن میں اس کی الماری سے کوئی چیز لینے گئی تو وہاں لمبی ایڑی والے گلابی جوتے دیکھ کر ششدر رہ گئی ۔ اس الماری میں سنہرے بالوں والی ایک وگ اور زنانہ لباس بھی تھا۔ تب مجھے سمجھ آئی کہ میرے منگیتر اور بریڈ کے درمیان کیا چل رہا تھا۔ مجھے یاد آیا کہ کچھ عرصے سے میرا منگیتر میرے ساتھ وقت گزارنے میں بھی دلچسپی نہیں لیتا تھا ۔ اب مجھے سمجھ آئی کہ وہ ہم جنس پرست ہو چکا ہے اور میرے منگیتر کی بجائے بریڈ کی محبوبہ بن گیا ہے۔ کاش وہ بریڈ کی محبوبہ بننے کی بجائے کسی لڑکی کے ساتھ بھاگ جاتا۔ میرے لئے وہ کم تکلیف دہ ہوتا۔ میری عمر 27 سال ہے اور میں سوچتی ہوں کہ نجانے کبھی اپنی زندگی کو پھر سے نارمل طریقے سے شروع کر پاﺅں گی یا نہیں۔“ اور اگر میں نارمل ہو بھی گئی تو یہ واقعہ ایک بھیانک خواب کی طرح ہر وقت میرے سر مر منڈلاتا رہے گا۔