وہ مرد جو حاملہ ہو گیا لیکن کیسے ؟؟؟ حقیقت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ و دیگر مغربی ممالک میں جنس کی تبدیلی اور ہم جنس پرستی کی لعنت عام ہو چکی ہے اور ایسے بدطینت مردوخواتین کی شادیاں بھی قانونی قرار دی جاچکی ہیں۔میل آن لائن کی مطابق امریکی ریاست اوریگن کے شہرپورٹ لینڈ میں ایک لڑکی جنس تبدیل کروا کر مرد بن گئی اورپھر ایک ہم جنس پرست مرد سے شادی کر کے اس کی بیوی بن گئی۔اب اس مرد نما لڑکی نے حاملہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 34سالہ ٹرسٹن ریس نامی اس مرد نما لڑکی نے چند سال قبل بف چیپلو نامی ہم جنس پرست سے شادی کی۔ انہوں نے 2015ءمیں دو بچے گود بھی لے لیے لیکن 2016ءمیں ٹرسٹن حاملہ ہو گیا تاہم 6ہفتے بعد اس کا حمل ضائع ہو گیا۔ اس کے بعد وہ ایک بار پھر حاملہ ہو گیا ہے۔ یہ خبر انہوں نے پوڈکاسٹ ’لانگیسٹ شارٹسٹ ٹائم‘ پر دی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ مرد نما لڑکی اس بچے کو خود جنم دے گی تاہم یہ اس کی ماں نہیں بلکہ باپ کہلائے گی۔ یہ دنیاکا انوکھا بچہ ہوگا جس کے قانونی طور پر دو دو باپ ہوں گے لیکن ماں ایک بھی نہیں ہو گی۔
