بپاشا پاسو لوٹ گئی برباد ہوگئی: حسین ترین اداکارہ کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا

2017 ,اپریل 11



ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی وڈ میں رشتوں کے ٹوٹنے کا ٹرینڈ بہت پرانا ہے لیکن جب شادی ہوئے کچھ ہی عرصہ گزرا ہو اور طلاق ہوجائے تو ہر کسی کو حیرانگی ہوتی ہے۔

 حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بپاشا پاسو اور کرن سنگھ گروور میں علیحدگی کی خبریں آگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے فلم “ہیٹ اسٹوری3” میں زرین خان اور دوسری اداکارہ کے ساتھ متنازعہ مناظر فلمانے کے بعد دونوں میاں بیوی میں عرصہ سے تناو چلا آرہا تھا لہٰذا دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ کرن سنگھ کی بپاشاپاسو کے ساتھ تیسری شادی ہے اس سے پہلے انکی شادی شردھا نگم اور جینیفر نگم کے ساتھ بھی شادی ہوئی تھی اور بعض نامعلوم وجوہات کی بنائی پر انہوں نے انکو طلاق دی اور پھر تیسری شادی بالی وڈ کی معروف اداکارہ بپاشا پاسو کے ساتھ کی تھی جو اب کامیاب چلتی دکھائی نہیں دے رہی اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے
 

متعلقہ خبریں