نرگس فخری نے شادی کا فیصلہ کرلیا، لڑکا کون ہے؟۔۔ جانئیے اس خبر میں

2017 ,دسمبر 2



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ نے نرگس فخری نے بولی وڈ فلم پروڈیوسر ادے چوپڑا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آئندہ برس ان دونوں کی جانب سے سادگی سے شادی کیے جانے کا امکان ہے۔ نرگس فخری کی شادی سے متعلق تازہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے، جب ان کے اور پروڈیوسر ادے چوپڑے کے درمیان معاشقے کی خبریں آئے دن خبر رساں اداروں میں شائع ہوتی ہیں پونے مرر نے اپنی خبر میں بتایا کہ اگرچہ نرگس فخری کی ٹیم نے ان کی اور ادے چوپڑا کی شادی سے متعلق افواہوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ان دنوں مکمل طور پر امریکا میں رہائش پذیر ہے۔ 

تاہم وہ کام کے سلسلے میں ممبئی آتی رہتی ہیں۔ نرگس فخری کی ٹیم نے ان کی شادی سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا تاہم اخبار نے انتہائی مستند ذرائع سے بتایا کہ اداکارہ نے حال ہی میں ادے چوپڑا سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ نرگس فخری نے نہ صرف ادے چوپڑا بلکہ ان کی والدہ پامیلا چوپڑا سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ نرگس فخری اور ادے چوپڑا نے 2018 میں سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے کہ ان دونوں کے درمیان 2016 سے معاشقے کی خبریں چل رہی ہیں، ماضی میں ادے چوپڑا اداکارہ کو صرف اپنی دوست قرار دے چکے ہیں۔ ادے چوپڑا نے میڈیا میں اپنے اور نرگس فخری کے درمیان معاشقے کی خبروں پر کبھی بھی برہمی کا اظہار نہیں کیا بلکہ انہوں نے انٹرویوز کے دوران بھی اداکارہ کو اپنی بہترین دوست قرار دیا۔

متعلقہ خبریں