فیصل آباد میں پسند کی شادی کا عبرتناک انجام
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 29, 2017 | 19:52 شام
فیصل آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) فیصل آباد میں پسند کی شادی لڑکے والوں کیلئے مہنگی پڑ گئی ، لڑکی کے گھر والوں کی فائرنگ سے لڑکے کا کزن جاں بحق ، بھائی زخمی ,جبکہ لواحقین کا احتجاج ستیانہ روڈ بلاک کر دی۔فیصل آباد میں ہونے والی پسند کی شادی لڑکے کے گھر والوں کیلئے وبال جان بن گئی۔ لڑکی کے گھر والوں نے ستیانہ روڈ پر فائرنگ کر دی جس سے لڑکے کا کزن 18 سالہ قیصر جاں بحق اور بھائی زخمی ہو گیا
جس پر اہل خانہ نے لاش سٹرک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا اور روڈ بلاک کر دی۔مظاہرین کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے ایک روز قبل بھی گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس سے ان کا ایک شخص زخمی ہوا اور اب پھر فائرنگ کر دی پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی . پولیس موقع پر پہنچی اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی۔