دل کے ہاتھوں مجبور امریکی حسینہ راتوں رات پاکستان پہنچ گئی ، اس پر کیا بیتی ہے؟ آپ بھی جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 08, 2017 | 10:43 صبح

بہاولنگر (مانیٹرنگ رپورٹ) فیس بک کی دوستی امریکی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی، بیان کیا جاتا ہے کہ امریکن لڑکی یاسمین محمود جو کہ امریکی انجینئر محمود قریشی کی بیٹی ہے جس کی چشتیاں کے نواحی گاﺅں 19 گجیانی کے اللہ دتہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی جس کو دونوں نے شادی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تو امریکہ کے شہر ورجینیا کی رہائشی یاسمین محمود گزشتہ دنوں امریکہ سے ویزا لگواکر پاکستان کے شہر چشتیاں کے نواحی گاﺅں 19 گجیانی میں اللہ دتہ کے پاس پہنچ گئی جہاں ان دونوں نے دوستی کو شادی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اہل خانہ کے مطابق ان کا نکاح ہوچکا ہے جبکہ باقاعدہ رخصتی کی تقریب 12 اپریل بروز اتوار چک 19 گجیانی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر یاسمین محمود نے اور اس کے شوہر اللہ دتہ نے بتایا کہ وہ دونوں میاں بیوی پنی زندگی گزاریں گے۔ امریکی لڑکی یاسمی نے بتایا کہ اللہ دتہ سے دوستی ہوئی تو وہ بھی شاہ رخ خان کا فین نکلا۔ اس طرح ہم دونوں کی دوستی مضبوط ہوتی گئی اور ہم دونوں نے اس دوستی کو ازدواجی زندگی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میں پاکستان آگئی۔