”چپکے چپکے تیاریاں ہو گئیں اور پتہ بھی نہ چلا “ میرا کی شادی۔۔! دلہا کون ہے ؟

2017 ,مئی 8



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) اداکارہ میرا جلد ہی باقاعدہ شادی کرنے والی ہے جس کی تیاریاں ان دنوں خاموشی اور رازداری سے جاری ہیں اور اس بارے میں انہوں نے تاحال تمام تفصیلات پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں البتہ میرا نے اپنے چند قریبی دوستوں کو شادی بارے بتایا ہے۔ میرا نے نہ صرف فائیو سٹار ہوٹل میں بکنگ کرائی ہے بلکہ شادی کارڈ بھی پرنٹ کرانے کیلئے رابطہ کیا ہے
جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میرا نے عروسی ڈریس کے لیے ایک معروف ڈیزائنر کو آرڈر دے دیا ہے۔میرا اپنی شادی دھوم دھام سے کرنے کی خواہش مند ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے مہمانوں کی لسٹ فائنل نہیں کی اور نہ ہی اس بات کی ہوا لگنے دی ہے کہ وہ کس سے شادی کر رہی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ میرا کی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بزنس مین عتیق الرحمن اور کیپٹن نوید سے شادی بارے سکینڈل کئی سال پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں