فلمسٹار ریشم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا

2017 ,جون 20



لاہور ( مانیٹرنگ رپورٹ)فلمسٹار ریشم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ، سال 2018ء میں شادی کر کے بیرون ملک منتقل ہو جائیں گی ۔  اداکارہ ریشم کو قریبی دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ ان کی عمر تیزی کے ساتھ ڈھل رہی ہے اور اب یہ شادی کا مناسب وقت ہے ۔ریشم نے اپنے دوستوں کے مشورے کو تسلیم کرتے ہوئے شادی کے لئے رضا مندی کا اظہار کر دیا ۔ ذرائع کا مطابق اداکارہ ریشم نے اپنے لائف پارٹنرکا انتخاب کر لیا ہے جو یورپ میں بزنس کرتےہیں۔
 ریشم 2018ء تک اپنے تمام پراجیکٹس سے فارغ ہونے کے بعد شادی کر کے اپنے شوہر کے ہمراہ ہی بیرون ملک مقیم ہو جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں