قاتل+قاتل+قاتل:انسانی تاریخ میں ایسی شادی انجام پا گئی جو آپ نے نہ دیکھی اور نہ سنی ہو گی

2017 ,مارچ 11



کھٹمنڈو(مانیٹرنگ)نیپال کی جیل میں قید دنیا کی عجیب و غریب شادی ، جس میں دلہن اور دلہا دونوں اپنے اپنے شریک حیات کو قتل کرنے کے جرم میں سزا پا رہے ہیں اور دلچسپ بات کہ ان دونوں کی شادی کروانے والی دولہے کی ماں بھی قتل کے جرم میں اسی جیل میں سزا کاٹ رہی ہے۔ نیپال کی جیل میں قید ایک شخص اپنی بیوی کوقتل کرنے کے جرم میں چودہ سال کی قید کاٹ رہا ہے اس جیل میں ایک خاتون بھی قید ہے جس نے اپنی شوہر کوقتل کیا اور اس جرم میں وہ عورت بھی چار سال کی قید کا سامنا کر رہی ہے۔ ان دونوں قاتلوں کی شادی کرا دی گئی یہ عظیم رشتہ بھی قاتل مرد کی والدہ نے طے کروایا وہ بھی اس جیل میں قید ہے اور اس پر الزام ہےکہ اس نے اپنی بہو کو قتل کرنے میں اپنے بیٹے کی مدد کی تھی۔مگر اس شادی میں ایک شرط بھی ہے کہ دلہے کو اپنی دلہن کے پاس جانے کے لیے اپنی چودہ سالہ سزا پوری کرنی پڑےگی۔ شادی کرنے والی دلہن ممکو کا کہنا ہےکہ اسکے دلہے نےاپنی بیوی کو اور میں نے اپنے شوہر کو قتل کیا، اسی وجہ سے مرد کی والدہ نے مجھے پسند کیا اور ہم قریب آتے گئے۔اس نوبیاہتا جوڑے کو جیل میں ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں کیونکہ مرد و زن کے لیے الگ الگ جیلیں بنائی گئی ہیں تاہم دونوں میاں بیوی ایک مہینے کے اندر دو دفعہ ملاقات کریں گئے مگر یہ ملاقات صرف باتوں تک محدود ہو گی ۔

متعلقہ خبریں