ماروی میمن نے کھلے دل سے پی ٹی آئی کی اہلیت کا اعتراف کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 13:33 شام

 

بونیر(مانیٹرنگ)بی آئی ایس پی نے بونیر میں رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز کردیابی آئی ایس پی دنیا بھر میںٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ہر لحاظ سے تیا ر ہے کیوںکہ یہ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری (NSER)اپڈیٹ اور مستحقین میں رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز بھی کر چکا ہے۔ تاحال بی آئی ایس پی کا شمار دنیا کے پانچ بہترین سوشل سیفٹی نیٹس میں ہوتاہے اور اپنے آغاز سے لے کر اب تک شفافیت اور موثر خدمات ک

ی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ادائیگی کے نظام میں بہتری لایا ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے بونیر میں بائیومیٹرک ادائیگی کے نظام کے افتتاح کے دوران کیا جہاںبی آئی ایس پی مستحقین، بی آئی ایس پی حکام، مقامی سیاستدان، معززین علاقہ اور میڈیااہلکار موجود تھےں۔ اس سے قبل بونیر میں بینظیر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی کی جاتی تھی۔ اب بی آئی ایس پی نے بونیر میں بائیومیٹرک نظام کے ذریعے ادائیگی کو متعارف کرایا ہے۔ بائیومٹرک تصدیق کے نظام میںمستحق خاتون پوائنٹ آف سیل یا پارٹنر بینک کی فرینچائز پر اپناCNIC دے گی اور رقم نکالنے کیلئے اپنا انگوٹھا لگائے گی۔ اس پر اس مستحق خاتون کو رسید موصول ہوگی جس پر اس کی ادائیگی کے ریکارڈ اور موجودہ بیلنس کی تفصیلات درج ہوںگی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سال 2008میں جب بی آئی ایس پی نے اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تو مستحقین میں ادائیگی پاکستان پوسٹ کے ذریعے کی جاتی تھی۔ آہستہ آہستہ ادائیگی کا نظام کو سمارٹ کارڈز، موبائل فون بینکنگ اور ڈیبٹ کارڈز پر منتقل کردیا گیا۔ فل وقت 83.9% مستحقین ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، 0.001% مستحقین موبائل بینکنگ کے ذریعے، 13%بائیومیٹرک نظام سے اور 3%مستحقین ابھی بھی پاکستان پوسٹ کے ذریعے رقوم موصول کررہی ہیں۔ بی آئی ایس پی ادائیگی کے موجودہ تمام نظاموں کو بائیومیٹرک تصدیق کے نظام پر منتقل کرنے کے عمل میں مصروف ہے۔ مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ یہ میرے لئے ہمیشہ سے خوش آئند بات رہی ہے کہ میں مستحقین سے ملاقات کروں اورادارے کی کارکردگی کا جائزہ لوں۔ شفافیت، خدمات کی فراہمی اور صارفین کی دیکھ بھال بی آئی ایس پی کے رہنما اصول ہیں۔ بائیومیٹرک ادائیگی کا نظام مڈل مین کلچر کا خاتمہ کرے گا کیونکہ یہ نظام بہت ہی آسان اور کسی بھی قسم کے خطرے سے پاک ادائیگی کا نظام ہے۔ وظیفہ وصول کرتے وقت مستحق خاتون کی موجوگی کی لازمی شرط اسے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے مالی نظام میں شمولیت کے وژن کے مطابق صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گی۔ PML(N)کے کارکنوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ماری مےمن نے کہا کہ ہماری حکومت کارکردگی پہ یقین رکھتی ہے جبکہ پی ٹی آئی دھرنے کے علاوہ کچھ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی وفاقی حکومت کے تحت ہونے والے ترقیاتی کام PML(N)کی کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی حکومت خےبر پختونخوا میں بری ناکام ہو چکی ہے۔