ماروی میمن کیلئے بڑی خوشخبری،عالمی اعزاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 13, 2017 | 01:52 صبح

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو انٹرنیشنل سپیکرز ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا گیا۔ یہ بات بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان سپیکر سردار ایاز صادق نے بتائی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے ایوان کو آگاہ کیا کہ
 برٹش پارلیمنٹ میں جاری ایک انٹرنیشنل سپیکرز ایوارڈ کے لئے اس ایوان کی رکن ماروی میمن کو اس کے لئے نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی خدمت سرانجام دی ہے۔ یہ اس ایوان کے لئے بھی ایک اعزاز کی بات ہے۔