عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 17:42 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ2018 کے انتخابات میں فتح کارکردگی سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے، عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے, ملک کی ترقی کے لیے کچھ نہ  کر سکنے والے الیکشن کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، وزیر اعظم ملک کے مستقبل کو آئندہ نسل کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ہماری سیاسی سوچ جو بھی ہو لیکن ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی ہونا چاہیے ،عمران خان آئندہ ڈیڑھ سال درخت ہی لگاتے رہیں تو خیبر پختونخوا کے عوام کی بہتری کے لیے کچھ نہ کچھ کر لیں گےکنونشن سنٹر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم اورنگزیب نے  کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کے لیے جو منصوبے شروع کیے تھے اور  وہ 2018میں مکمل ہونے تھے ، وزیر اعظم پر کام کے بوجھ کی وجہ سے کچھ دباؤ تھا ، لیکن ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر  آئے ہیں ،رات کو ان کے پیٹ میں درد تھا، اب وہ ٹھیک ہیں اور رائیونڈ چلے گئے ہیں۔