لڑکی کی ماں غلط فہمی کا شکار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 18:52 شام

 

میری لینڈ (شفق ڈیسک) آپ نے ماؤں کو اکثر ہی غصے میں دیکھا ہو گا جس کے پیچھے ان کے بچوں کی کوئی نہ کوئی حرکت یا شرارت ضرور ہوتی ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی والدہ کے برہم ہونے کے چرچے ہیں جن کی بیٹی نے انہیں ایک تصویر میں سے کاٹ دیا جس پر وہ برہم ہو گئیں اور اپنی بیٹی کو خوب ڈانٹ پلا دی۔ میری لینڈ میں موجود ایک نوجوان لڑکی ابیرہ طارق نے شادی کی ایک تصویرمیں سے اپنی والدہ کی تصویر کو کروپ (Crop) کر دیا جس کے بعد ابیرہ کی والدہ نے اپنی والدہ کی جانب سے موصول ہوئے پیغام

ات کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ابیرہ نے کہا کہ میں نے شادی کی سینکڑوں تصاویر میں سے ایک تصویر سے اپنی والدہ کی تصویر کو کروپ کیا کیونکہ میں اپنی اور اپنے بھائیوں کی تصویر شیئر کرنا چاہتی تھی۔ یہ دیکھ کر میری والدہ نے مجھے پیغام بھیجا کہ بدتمیز تم نے مجھے کروپ کیوں کیا؟ ابیرہ کی والدہ نے لکھا کہ تم سب اس دنیا میں میری وجہ سے ہو، یہ تصویر دوبارہ لگاؤ اور مجھے اس مرتبہ کروپ نہ کرنا۔ ابیرہ کی والدہ نے انہیں ناشکرے بچوں کا خطاب دیتے ہوئے مزید کہا کہ اتنی مشکل سے بچے پیدا کرو اور انہوں نے تصویر سے ہی کروپ کر دیا۔