نوجوان روسی ماڈل کی اپنے نو مولود بچے کے ساتھ اس تصویر نے پوری دنیا کو رلادیا

2018 ,نومبر 30



ماسکو(مانیٹرنگ رپورٹ) روس کی خوبرو ماڈل یانا یاسکوسکایا اپنی تصاویرپوسٹ کرتی تو لاکھوں لوگ اس کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نہ تھکتے، لیکن گزشتہ روز اس نے ایک ایسی تصویر پوسٹ کر دی جس نے پوری دنیا کو رُلا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 27سالہ یانایاسکوسکایا نے یہ تصویر اپنے نومولود بچے کے ساتھ بنا کر پوسٹ کی جو مردہ پیدا ہوا تھا۔ یاسکوسکایا نے یہ تصویر ان تمام ماﺅں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوسٹ کی جن کے ہاں مردہ بچے پیدا ہوئے اور انہوں نے پیدائش سے پہلے ہی اپنے جگر کے ٹکڑوں کو کھو دیا۔

    پوسٹ میں یاسکوسکایا نے بتایا کہ ”میں 6ماہ کی حاملہ تھی جب میں اپنے شوہر کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منانے کے کے لیے چلی گئی۔ان چھٹیوں کے دورا ن مجھے محسوس ہوا کہ میرے پیٹ میں موجود بچے نے حرکت کرنا بند کر دی ہے۔ اس پر ہم وہاں ایک ہسپتال میں گئے جہاں ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ میرے بچے کا دل نہیں دھڑک رہا۔ ہم اگلے ہی روز واپس ماسکو آگئے اور اسی روز شام کو میرے ہاں مردہ بیٹے کی پیدائش ہو گئی۔میں نے اپنے بچے کو کسی کے حوالے نہیں کیا اور نہ ہی کسی نے مجھ سے میرا بچہ لیا۔ یہ گھر میں ہی پیدا ہوا اور ہم نے گھر کے صحن میں ہی اسے دفن کر دیا۔اب وہ ہمارے لیے ایک فرشتہ بن گیا ہے اور جنت میں رہتے ہوئے ہماری حفاظت کر رہا ہے۔ اس تصویر کو پوسٹ کرنے کا مقصد دنیا بھر کی ان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے جو اپنے بچوں کو کھو چکی ہیں۔“

    متعلقہ خبریں