ایک کروڑ ڈالر ملالہ کے نام پر پاکستان نے عطیہ کر دیئے

2016 ,اکتوبر 11



ماسکو (شفق ڈیسک) پاکستان دنیا میں انصاف اور برداشت کے فروغ کیلئے عالمی برادری کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ یہ بات تعلیم، سائنس اور ثقافت کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب معین الحق نے پیرس میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 200ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سماجی ترقی خصوصاً تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار اورثقافتی ورثے کومحفوظ بنانے کے شعبوں میں اپنے وسیع البنیاد ایجنڈے کیلئے یونیسکو کی مدد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیسکو کے ملالہ فنڈ میں پاکستان کے ایک کروڑ ڈالر عطیہ سے عالمی سطح پر بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ہمارا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں